Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2879

حدیث نمبر 2879، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2879

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں حجاج بن المنہال نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ بن عمیر النمیری نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یونس نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے الزہری سے سنا‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت عروہ بن الزبیر اور سعید بن المسیب اور علقمہ بن وقاص اور عبیداللہ بن عبداللہ سے حضرت عائشہ کی حدیث سنی‘ ان سب نے مجھے حدیث کا ایک حصہ بیان کیا‘

حضرت عائشہ نے کہا: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم (جہاد کے لیے) روانہ ہونے کا ارادہ کرتے تو اپنی ازواج کے درمیان قرعہ اندازی کرتے‘ پس جس کا قرعہ نکل آتا‘ اس کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھ لے جاتے‘ پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غزوہ میں قرعہ اندازی کی جس میں آپ نے جہاد کیا تھا‘ پس اس میں میرا قرعہ نکل آیا تو حجاب کے احکام نازل ہونے کے بعد میں آپ کے ساتھ روانہ ہوئی۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ النُّمَيرِيُّ، حَدَّثَنَا يُونُسُ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ، قَالَ: سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، وَسَعِيدَ بْنَ المُسَيِّبِ، وَعَلْقَمَةَ بْنَ وَقاصٍ، وَعُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ، كُلٌّ حَدَّثَنِي طَائِفَةً مِن الحَدِيثِ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْرُج أَقرَعَ بَيْنَ نِسَائِهِ، فَأَيَّتُهُنَّ يَخرج سَهْمهَا خَرَجَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَقْرَعَ بَيْنَنَا فِي غَزْوة غَزَاهَا، فَخَرَجَ فِيهَا سَهْمِي، فَخَرَجْتُ مَعَ النَّبِيّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعدَ مَا أُنْزِلَ الحِجَابُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2879

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →