Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2870

حدیث نمبر 2870، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2870

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں معاویہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو اسحاق نے حدیث بیان کی از موسیٰ بن عقبہ از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

جن گھوڑوں کو اضمار کیا گیا تھا‘ ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے الحفیاء سے چھوڑ دیا (دوڑایا) اور ان کی آخری حد ثنیۃ الوداع تھی۔ راوی نے کہا: میں نے موسیٰ سے پوچھا: ان کے درمیان کتنی مسافت تھی؟ انہوں نے کہا: چھ یا سات میل اور جن گھوڑوں کو اضمار نہیں کیا گیا تھا‘ ان کو ثنیۃ الوداع سے چھوڑا اور ان کی آخری حد مسجد بنو زریق تھی‘ میں نے پوچھا: ان کے درمیان کتنی مسافت تھی؟ انہوں نے کہا: ایک میل یا اس کی مثل‘ اور حضرت ابن عمر ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے اس دوڑ میں مقابلہ کیا تھا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ، حَدَّثَنَا أَبو إِسْحَاقَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: سَابَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الخَيْلِ الَّتِي قَدْ أُضْمِرَت، فَأَرْسَلَهَا مِنَ الحَفْيَاءِ، وَكَانَ أَمَدُهَا ثَنِيَّةَ الوَدَاعِ - فَقُلْتُ لِمُوسَى: فَكَمْ كَانَ بَيْنَ ذَلِكَ؟ قَالَ: سِتَّةُ [ص:32] أَمْيَالٍ أَوْ سَبْعَةٌ - وَسَابَقَ بَيْنَ الخَيْلِ الَّتِي لَمْ تُضَمَّرْ، فَأَرْسَلَهَا مِنْ ثَنِيَّة الوَدَاعِ وَكَانَ أَمَدُهَا مَسْجِدَ بَنِي زُرَيْقٍ قُلْتُ: فَكَمْ بَيْنَ ذَلِكَ؟ قَالَ: مِيلٌ أَوْ نَحْوُهُ، وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ مِمَّنْ سَابَقَ فِيهَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2870

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →