Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2869

حدیث نمبر 2869، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2869

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن یونس نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اللیث نے حدیث بیان کی از نافع از حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان گھوڑوں کے درمیان مقابلہ کرایا جن کو اضمار نہیں کیا گیا تھا اور ان کی آخری حد الثنیۃ سے لے کر مسجد بنو زریق تک تھی اور بے شک حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے (بھی) مقابلہ کیا تھا۔

امام ابو عبداللہ بخاری نے کہا: ”امد“ کا معنی آخری ہے‘ اور پس جب ان پر طویل مدت گزر گئی۔ (الحدید:۱۶) میں بھی یہی معنی مراد ہے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَابَقَ بَيْنَ الخَيْلِ الَّتِي لَمْ تُضَمَّرْ، وَكَانَ أَمَدُهَا مِنَ الثَّنِيَّةِ إِلَى مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ، وَأَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ سَابَقَ بهَا، قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ: أَمَدًا: غَايَةً ، {فَطَالَ عَلَيْهِمُ الأَمَدُ} [الحديد: 16]

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2869

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →