حدیث نمبر 2868، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قبیصہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عبیداللہ از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
جن گھوڑوں میں اضمار کیا گیا تھا‘ ان گھوڑوں کے درمیان نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حفیاء سے لے کر ثنیۃ الوداع تک مقابلہ کرایا‘ اور جن گھوڑوں میں اضمار نہیں کیا گیا تھا‘ ان کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے الثنیۃ سے لے کر مسجد بنو زریق تک دوڑایا‘ حضرت ابن عمر نے بتایا کہ میں بھی ان میں شامل تھا جن کے گھوڑوں کو دوڑایا گیا تھا۔
عبداللہ نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبیداللہ نے حدیث بیان کی‘ سفیان نے بتایا کہ الحفیاء سے لے کر ثنیۃ الوداع تک پانچ یا چھ میل ہیں اور ثنیہ سے لے کر مسجد بنو زریق تک ایک میل ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2868
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…