Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2867

حدیث نمبر 2867، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2867

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدالاعلیٰ بن حماد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن زریع نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سعید نے حدیث بیان کی از قتادہ از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہ

ایک مرتبہ اہل مدینہ خوف زدہ ہو گئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابوطلحہ کے ایک ست رفتار گھوڑے پر سوار ہوئے‘ یا اس گھوڑے میں ست رفتاری تھی‘ پھر جب واپس آئے تو آپ نے فرمایا: ہم نے تمہارے اس گھوڑے کو سمندر (کی طرح تیز رو) پایا‘ اس کے بعد اس گھوڑے پر (کوئی اور گھوڑا) سبقت نہیں لے جاتا تھا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدّثنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ أَهْلَ المَدِينَةِ فَزِعُوا مَرَّةً، فَرَكِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَسًا لِأَبِي طَلْحَةَ كان يَقْطِفُ - أَوْ كَانَ فِيهِ قِطَافٌ - فَلَمَّا رَجَعَ قَالَ: وَجَدْنَا فَرَسَكُمْ هَذَا بَحْرًا، فَكَانَ بَعْدَ ذَلِكَ لاَ يُجَارَى

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2867

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →