حدیث نمبر 2860، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن مسلمہ نے حدیث بیان کی از امام مالک از زید بن اسلم از ابی صالح السمان از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
گھوڑوں کی تین قسمیں ہیں: (ایک گھوڑا) مرد کے لیے اجر ہے‘ (ایک گھوڑا) مرد کے لیے ستر ہے اور (ایک گھوڑا) مرد کے لیے گناہ ہے‘ سو رہا وہ گھوڑا جو آدمی کے لیے اجر ہے‘ یہ وہ گھوڑا ہے کہ جس کو آدمی نے اللہ کی راہ میں باندھ کر رکھا‘ پس اس کی رسی گھاس کے قطعہ میں یا باغ میں لمبی رکھی ہے‘ پس وہ گھوڑا گھاس کے قطعہ سے یا باغ سے لمبی رسی ہونے کی وجہ سے (وہاں جا کر جو کچھ کھائے گا) تو وہ اس شخص کی نیکیاں ہوں گی‘ اور اگر اس گھوڑے نے اس کی رسی کی لمبائی کاٹ دی‘ پھر وہ ایک بلند جگہ پر یا دو بلند جگہوں پر چڑھا اور اس نے وہاں لید کی تو اس کا وہاں چڑھنا اور لید کرنا بھی اس شخص کی نیکیاں ہوں گی اور اگر وہ گھوڑا کسی دریا کے پاس سے گزرا اور اس نے اس سے پانی پیا اور اس کے مالک نے اس کو پانی پلانے کا ارادہ نہیں کیا تھا‘ (تب بھی) یہ اس شخص کی نیکیاں ہوں گی (یعنی وہ گھوڑا جتنا پانی پیے گا اتنی ہی وہ اس کے مالک کی نیکیاں شمار ہوں گی) اور جس مرد نے اپنے گھوڑے کو فخر اور دکھاوے اور مسلمانوں کی دشمنی کے لیے باندھ کر رکھا تو یہ گھوڑا اس کے لیے گناہ کا باعث ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے گدھوں کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ان کے متعلق مجھ پر کوئی (خصوصی) آیت نازل نہیں ہوئی‘ سوائے اس جامع اور منفرد آیت کے: پس جس نے ایک ذرہ کے برابر نیکی کی‘ وہ اس کی (جزاء) دیکھے گا اور جس نے کوئی ایک ذرہ کے برابر بُرائی کی تو وہ اس کی (سزا) دیکھے گا (الزلزال: ۷۔۸
Reference: Sahih Al Bukhari 2860
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…