Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2861

حدیث نمبر 2861، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2861

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسلم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابوعقیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابومتوکل الناجی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا:

میں حضرت جابر بن عبداللہ الانصاری رضی اللہ عنہما کے پاس آیا‘ پس میں نے ان سے کہا: آپ مجھے ایسی حدیث بیان کیجئے جس کو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہو؟ انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی سفر میں گیا۔ ابوعقیل راوی نے کہا: مجھے پتا نہیں وہ غزوہ کا سفر تھا یا عمرہ کا سفر تھا‘ پس جب ہم روانہ ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنے گھر جلدی جانا چاہتا ہو‘ وہ جلدی چلا جائے۔ حضرت جابر نے کہا: اور میں ایسے اونٹ پر سوار تھا جس میں سرخ اور کالی دھاریاں تھیں‘ اور اس میں اس رنگ کے علاوہ اور کوئی عیب نہیں تھا‘ اور لوگ میرے پیچھے چل رہے تھے‘ پس اسی اثناء میں‘ میں اسی طرح جا رہا تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے جابر! ٹھہر جا! (تو میں نے اپنا اونٹ ٹھہرا لیا) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اپنے چابک سے ضرب لگائی‘ پس وہ اونٹ اپنی جگہ سے اچھلا‘ کودا۔ آپ نے فرمایا: کیا تم یہ اونٹ فروخت کرو گے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں! پس جب ہم مدینہ پہنچے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے ساتھ مسجد میں داخل ہوئے تو میں بھی آپ کی طرف داخل ہوا اور میں نے اونٹ کو پتھریلے فرش پر باندھ دیا‘ پس میں نے کہا: کیا یہی آپ کا اونٹ ہے؟ تو آپ باہر آئے‘ پس آپ نے اونٹ کے گرد چکر لگایا‘ اور آپ فرما رہے تھے: یہ اونٹ ہمارا اونٹ ہے‘ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چند اوقیہ سونا بھیجا‘ پھر فرمایا: یہ جابر کو دے دو‘ پھر آپ نے فرمایا: تم نے قیمت پر قبضہ کر لیا‘ میں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ نے فرمایا: قیمت بھی تمہاری ہے (اور) اونٹ بھی تمہارا ہے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ، حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ، حَدَّثَنَا أَبُو المُتَوَكِّلِ النَّاجِيُّ، قَالَ: أَتَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيَّ، فَقُلْتُ لَهُ: حَدِّثْنِي بِمَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: سَافَرْتُ مَعَهُ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ - قَالَ أَبُو عَقِيلٍ: لاَ أَدْرِي غَزْوَةً أَوْ عُمْرَةً - فَلَمَّا أَنْ أَقْبَلْنَا قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَن أَحَبَّ أَنْ يَتَعَجَّلَ إِلَى أَهْلِهِ فَلْيعجل، قَالَ جَابِرٌ: فَأَقْبَلْنَا وَأَنَا عَلَى جَمَلٍ لِي أَرْمَكَ لَيْسَ فِيهِ شِيَةٌ، وَالنَّاسُ خَلْفِي، فَبَيْنَا أَنَا كَذَلِكَ إِذْ قَامَ عَلَيَّ، فَقَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا جَابِرُ اسْتَمْسِكْ، فَضَرَبَهُ بِسَوطِهِ ضَرْبَةً، فَوَثَبَ البَعِيرُ مَكَانَهُ، فَقَالَ: أَتَبِيعُ الجَمَلَ؟، قُلْتُ: نَعَمْ، فَلَمَّا قَدِمْنَا المَدِينَةَ وَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ المَسْجِدَ فِي طَوَائِفِ أَصْحَابِهِ، فَدَخَلْتُ إِلَيْهِ وَعَقَلْتُ الجمَلَ فِي نَاحِيَةِ البَلاَطِ، فَقُلْتُ لَهُ: هَذَا جَمَلُكَ، فَخَرَجَ، فَجَعَلَ يُطِيفُ بِالْجَمَلِ وَيَقُولُ: الجَمَلُ جَمَلُنَا، فَبَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَاقٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ: أَعْطُوهَا جَابِرًا ثُمَّ قَالَ: اسْتَوْفَيْتَ الثَّمَنَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: الثَّمَنُ وَالجَمَلُ لَكَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2861

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →