امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے اسحاق بن ابراہیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے یحییٰ بن آدم سے سنا‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابوالاحوص نے حدیث بیان کی از ابی اسحاق از عمرو بن میمون از حضرت معاذ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے درازگوش (گدھے) پر سوار تھا‘ جس کو عفیر کہا جاتا تھا‘ آپ نے فرمایا: اے معاذ! کیا تم جانتے ہو اللہ کا اپنے بندوں پر کیا حق ہے اور بندوں کا اللہ پر کیا حق ہے؟ میں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی زیادہ جاننے والا ہے‘ آپ نے فرمایا: پس بے شک اللہ کا بندوں پر حق یہ ہے کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائیں اور بندوں کا اللہ پر یہ حق ہے‘ (اُس کے کرم سے) کہ وہ اس شخص کو بالکل عذاب نہ دے جو اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتا‘ پس میں نے کہا: یا رسول اللہ! کیا میں لوگوں کو یہ خوش خبری نہ دے دوں! آپ نے فرمایا: ان کو خوش خبری نہ دو‘ ورنہ وہ اسی پر تکیہ کرلیں گے (اور نیک عمل نہیں کریں گے)۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2856