امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں غندر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے قتادہ سے سنا از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ
مدینہ میں (کسی وجہ سے) خوف اور گھبراہٹ پھیل گئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے ایک گھوڑا عاریۃً لیا‘ جس کو مندوب کہا جاتا تھا‘ پس آپ نے فرمایا: ہم نے کوئی دہشت (کی وجہ) نہیں دیکھی‘ پھر آپ نے فرمایا: بے شک ہم نے اس گھوڑے کو ضرور سمندر (کی طرح تیز رو) پایا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2857