حدیث نمبر 2847، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں صدقہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن عیینہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن المنکدر نے حدیث بیان کی کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (بنو قریظہ کی خبر لانے کے لیے) لوگوں کو بلایا‘ (امام بخاری کے استاذ) صدقہ نے کہا: میرا گمان ہے کہ یہ غزوۂ خندق کا دن تھا‘ تو حضرت زبیر نے لبیک کہا‘ آپ نے پھر لوگوں کو بلایا تو حضرت زبیر نے لبیک کہا‘ آپ نے پھر لوگوں کو بلایا تو حضرت زبیر نے لبیک کہا‘ تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک ہر نبی کے حواری ہوتے ہیں اور بے شک میرے حواری حضرت زبیر بن العوام ہیں۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2847
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…