Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2846

حدیث نمبر 2846، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2846

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از محمد بن المنکدر از حضرت جابر رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ احزاب کے دن فرمایا: میرے پاس (بنو قریظہ کے) لوگوں کی خبر کون لے کر آئے گا؟ حضرت زبیر نے کہا: میں! پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس (بنو قریظہ کے) لوگوں کی خبر کون لے کر آئے گا؟ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں! تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک ہر نبی کے حواری (مددگار) ہوتے ہیں اور میرے مددگار زبیر ہیں۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ المُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ يأْتِينِي بِخَبَرِ القَوْمِ يَوْمَ الأَحْزَابِ؟ قَالَ الزُّبَيْرُ: أَنَا، ثُمَّ قَالَ: مَنْ يَأْتِينِي بِخَبَرِ القَوْمِ؟، قَالَ الزُّبَيْرُ: أَنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيًّا وَحَوَارِي الزبيْرُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2846

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →