حدیث نمبر 2845، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن عبدالوہاب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں خالد بن الحارث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن عون نے حدیث بیان کی از موسیٰ بن انس‘ انہوں نے جنگِ یمامہ کے دن کا ذکر کیا‘ انہوں نے بتایا کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ' حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کے پاس آئے‘ اس حال میں کہ انہوں نے اپنی رانوں سے کپڑا کھولا ہوا تھا اور وہ خوشبو لگا رہے تھے‘ تو حضرت انس نے ان سے کہا: اے چچا! آپ کو جہاد میں شریک ہونے سے کس چیز نے روکا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا: اے بھتیجے! میں ابھی آتا ہوں! اور وہ (بدستور) خوشبو لگاتے رہے‘ پھر آئے‘ پس آ کر بیٹھ گئے‘ تو حضرت انس نے باتوں میں مسلمانوں کی کچھ کم ہمتی کا ذکر کیا تو حضرت ثابت بن قیس نے کہا: تم ہمارے سامنے سے ہٹ جاؤ تاکہ ہم دشمنوں پر حملہ کر سکیں‘ انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اس طرح نہیں کرتے تھے (بلکہ صفِ اول اپنی جگہ سے نہیں ہٹتی تھی اور صفِ ثانی اس کی مدد کے لیے موجود رہتی تھی) تم نے اپنے حریفوں کو بُری عادت ڈال دی ہے (یعنی تم نے اپنے دشمن کی قوت سے مرعوب ہو کر اس سے فرار کو اختیار کیا ہے حتیٰ کہ وہ تمہاری پسپائی کا ارادہ کر رہے ہیں) (پھر حضرت ثابت قتال کرنے لگے حتیٰ کہ وہ شہید ہو گئے)۔
اس حدیث کو حماد نے از ثابت از انس روایت کیا ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2845
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…