امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہمام نے حدیث بیان کی از اسحاق بن عبداللہ از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینے میں سوائے حضرت اُم سلیم رضی اللہ عنہا کے گھر کے اور کسی کے گھر میں داخل نہیں ہوتے تھے مگر اپنی ازواج کے گھروں میں‘ آپ سے اس کا سبب پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ میں ان پر مہربانی کرتا ہوں کیونکہ ان کا بھائی میرے ساتھ شہید ہوگیا تھا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2844