Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2843

حدیث نمبر 2843، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2843

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابومعمر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالوارث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں الحسین نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے یحییٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے ابوسلمہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے بسر بن سعید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے حضرت زید بن خالد رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جس نے اللہ کی راہ میں کسی غازی کو سامان سفر فراہم کیا تو تحقیق یہ ہے کہ اس نے جہاد کیا اور جس نے کسی اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے غازی کے گھر والوں کی اس کے پیچھے اچھی طرح نگہبانی کی تو تحقیق یہ ہے کہ اس نے جہاد کیا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَارِثِ، حَدَّثَنَا الحُسَيْنُ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي بُسْرُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَدْ غَزَا، وَمَنْ خَلَفَ غَازِيًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِخَيْرٍ فَقَدْ غَزَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2843

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →