Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2842

حدیث نمبر 2842، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2842

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن سنان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں فلیح نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہلال نے حدیث بیان کی از عطاء بن یسار از حضرت ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے‘ پس آپ نے فرمایا: مجھے اپنے بعد تم پر زمین کی ان برکات کا خوف ہے جو تم پر کھول دی جائیں گی‘ پھر آپ نے دنیا کی تروتازگی کا ذکر فرمایا‘ پہلے دنیا کی برکات کا ذکر کیا‘ پھر ان کی خوش نمائی کا ذکر کیا‘ پھر ایک شخص نے کھڑے ہو کر کہا: یا رسول اللہ! کیا بھلائی بُرائی لائے گی؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے‘ ہم نے (دل میں) کہا: آپ پر وحی کی جا رہی ہے‘ اور لوگ خاموش تھے گویا کہ ان کے سروں پر پرندے بیٹھے ہیں‘ پھر آپ نے اپنے چہرے سے پسینہ پونچھا‘ پس آپ نے فرمایا: ابھی سوال کرنے والا کہاں ہے؟ کیا یہ بھی خیر ہے؟ (یعنی کیا دنیا کی برکتیں بھی خیر ہیں؟) یہ آپ نے تین مرتبہ فرمایا‘ خیر تو صرف خیر ہی لاتی ہے‘ دیکھو فصلِ بہار جو کچھ اُگاتی ہے وہ جانور کا پیٹ پھلا کر اس کو مار ڈالتی ہے‘ سوا اس جانور کے جو صرف سبزہ کھاتا ہے‘ وہ جب بھی کھاتا ہے تو اس کی کوکھیں بھر جاتی ہیں‘ وہ دھوپ میں جاتا ہے اور لید کرتا ہے اور پیشاب کرتا ہے‘ پھر چرنے لگتا ہے اور بے شک یہ (دنیا کا مال) سرسبز اور میٹھا ہے‘ وہ مسلمان کیا ہی اچھا ہے جو اپنے حق کے مطابق (دنیا کا مال) لیتا ہے اور اس کو اللہ کی راہ میں‘ اور یتیموں میں اور مسکینوں میں اور مسافروں میں خرچ کرتا ہے اور جو شخص اپنے حق کے مطابق نہیں لیتا‘ وہ اس کھانے والے کی طرح ہے جو سیر نہیں ہوتا‘ اور وہ قیامت کے دن اس (مال) پر گواہ ہوگا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ، حَدَّثَنَا هِلاَلٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ عَلَى المِنْبَرِ، فَقَالَ: إِنَّمَا أَخْشَى عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِي مَا يُفْتَحُ عَلَيْكُمْ مِنْ بَرَكَاتِ الأَرْضِ، ثُمَّ ذَكَرَ زَهْرَةَ الدُّنْيَا، فَبَدَأَ بِإِحدَاهُمَا، وَثَنَّى بِالأُخْرَى، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوَيَأْتِي الخَيْرُ بِالشَّرِّ؟ فَسَكَتَ عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْنَا: يُوحَى إِلَيْهِ، وَسَكَتَ النَّاسُ كَأَنَّ عَلَى رُءُوسِهِمُ الطَّيْرَ، ثُمَّ إِنَّهُ مَسَحَ [ص:27] عَنْ وَجْهِهِ الرُّحَضَاءَ، فَقَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ آنِفًا، أَوَخَيْرٌ هُوَ - ثَلاَثًا - إِنَّ الخَيْرَ لاَ يَأْتِي إِلَّا بِالخَيْرِ، وَإِنَّهُ كُلَّمَا يُنْبِتُ الرّبيعُ مَا يَقْتُلُ حَبَطًا أَوْ يُلِمُّ إِلَّا آكِلَةَ الخَضِرِ، كُلَّمَا أَكَلَتْ حَتَّى إِذَا امْتَلَأَتْ خَاصِرَتَاهَا، اسْتَقْبَلَتِ الشَّمْسَ، فَثَلَطَتْ وَبَالَتْ، ثُمَّ رَتَعَتْ، وَإِنَّ هَذا المَالَ خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ، وَنِعْمَ صَاحِبُ المُسْلِمِ لِمَنْ أَخَذَهُ بِحَقِّهِ، فَجَعَلَهُ فِي سبِيل اللَّهِ، وَاليَتَامَى وَالمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ، وَمَنْ لَمْ يَأْخُذْهُ بِحَقِّهِ، فَهوَ كالْآكِلِ الَّذِي لاَ يَشْبَعُ، وَيَكُونُ عَلَيْهِ شَهِيدًا يَوْمَ القِيَامَةِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2842

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →