Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2841

حدیث نمبر 2841، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2841

امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے سعد بن حفص نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شیبان نے حدیث بیان کی از یحییٰ از ابی سلمہ‘ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جس نے کسی چیز کا ایک جوڑا اللہ کی راہ میں خرچ کیا‘ اسے جنت کے محافظین بلائیں گے‘ ہر دروازہ کا محافظ اسے بلائے گا: اے فلاں! ادھر آؤ! حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! اس شخص کو کوئی خوف نہیں ہوگا؟ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے امید ہے کہ تم بھی ان ہی میں سے ہوگے!

Arabic Matn
حَدَّثَنِي سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللّه عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، دَعَاهُ خَزَنَةُ الجَنَّةِ، كُلُّ خَزَنَةِ بَابٍ: أَيْ فُلُ هَلُمَّ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ذَاكَ الَّذِي لاَ تَوَى عَلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ تَكُونَ مِنْهُم

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2841

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →