Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2840

حدیث نمبر 2840، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2840

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسحاق بن نصر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالرزاق نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن جریج نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: مجھے یحییٰ بن سعید اور سہیل بن ابی صالح نے خبر دی‘ بے شک ان دونوں نے النعمان بن ابی عیاش سے سنا از حضرت ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے:

جس نے ایک دن اللہ کی راہ میں روزہ رکھا‘ اس کے چہرہ کو اللہ دوزخ سے ستر سال کی مسافت تک دور کر دے گا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، وَسُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، أَنَّهُمَا سَمِعَا النُّعْمَانَ بْنَ أَبِي عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يقُولُ: مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، بَعَّدَ اللَّهُ وَجْهَهُ عَنِ النَّارِ سَبْعِينَ خَريفًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2840

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →