Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2839

حدیث نمبر 2839، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2839

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی اور وہ ابن زید ہیں از حمید از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک غزوہ میں تھے‘ پس آپ نے فرمایا: کچھ لوگ ہمارے پیچھے مدینے میں (رہ گئے) ہیں‘ ہم جس گھاٹی یا جس وادی میں بھی گئے‘ وہ اس میں ہمارے ساتھ تھے‘ ان کو عذر نے روک لیا تھا‘

اور موسیٰ نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی از حمید از موسیٰ بن انس از والد خود کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ امام ابو عبداللہ بخاری نے کہا کہ پہلی سند زیادہ صحیح ہے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ هُوَ ابْنُ زَيْدٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ في غَزَاةٍ، فَقَالَ: إِنَّ أَقْوَامًا بِالْمَدِينَةِ خَلْفَنَا، مَا سَلَكْنَا شِعْبًا وَلاَ وَادِيًا إِلَّا وَهُمْ مَعَنَا فِيهِ، حَبَسَهُمُ العُذْرُ، وَقَالَ مُوسَى: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ أَبو عَبْدِ اللَّهِ: الأَوَّلُ أَصَحُّ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2839

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →