Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2835

حدیث نمبر 2835، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2835

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابومعمر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالوارث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالعزیز نے حدیث بیان کی از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

مہاجرین اور انصار مدینہ کے گرد خندق کھود رہے تھے اور اپنی پیٹھوں پر مٹی ڈال کر منتقل کر رہے تھے اور یہ کلام پڑھ رہے تھے: ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد کی بیعت کی اسلام کے اوپر‘ جب تک ہم ہمیشہ باقی رہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کو جواب میں فرماتے تھے: اے اللہ! خیر تو صرف آخرت کی خیر ہے پس تو انصار اور مہاجرین میں برکت فرما!

Arabic Matn
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَارِثِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ العَزِيزِ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: جَعَلَ المُهَاجِرُونَ وَالأَنْصَارُ يَحْفِرُونَ الخَنْدَقَ حَوْلَ المَدِينَةِ، وَيَنْقُلُونَ التُّرَابَ عَلَى مُتُونِهِمْ، وَيَقُولُونَ: نَحْنُ الَّذِينَ بَايَعُوا مُحَمَّدَا ... عَلَى الإِسْلاَمِ مَا بَقِينَا أَبَدَا ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجِيبُهُمْ وَيَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنه لاَ خَيْرَ إِلَّا خَيْرُ الآخِرَهْ ... فَبَارِكْ فِي الأَنْصَارِ وَالمُهَاجِرَهْ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2835

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →