Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2834

حدیث نمبر 2834، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Citation

Sahih Al Bukhari 2834

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں معاویہ بن عمرو نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابواسحاق نے حدیث بیان کی از حمید‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خندق کے لیے نکلے تو آپ نے دیکھا کہ مہاجرین اور انصار سردی کی صبح میں خندق کھود رہے تھے‘ ان کے پاس غلام نہیں تھے جو ان کے لیے یہ کام کرتے‘ پھر جب آپ نے ان میں تھکاوٹ اور بھوک کو دیکھا تو فرمایا: اے اللہ! زندگی تو بس آخرت کی زندگی ہے پس تو انصار اور مہاجرین کو بخش دینا پھر مسلمانوں نے اس کے جواب میں کہا: ہم وہ ہیں جنہوں نے محمد کی بیعت کی ہے جہاد پر ہمیشہ‘ جب تک ہم باقی رہیں

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، حَدثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ حُمَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الخَنْدَقِ، فَإِذَا المُهَاجِرُونَ وَالأَنْصَارُ يَحْفِرُونَ فِي غَدَاةٍ بَارِدَةٍ، فَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ عَبِيدٌ يَعْمَلُونَ ذَلِكَ لَهُمْ، فَلمّا رَأَى مَا بِهِمْ مِنَ النَّصَبِ وَالجُوعِ، قَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّ العَيْشَ عَيْشُ الآخِرَهْ، فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالمُهَاجِرَهْ، فَقَالُوا مُجِيبِينَ لَهُ: نَحْنُ الَّذِينَ بَايَعُوا مُحَمَّدَا ... عَلَى الجِهَادِ مَا بَقِينَا أَبَدَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2834

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →