Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2832

حدیث نمبر 2832، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2832

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدالعزیز بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابراہیم بن سعد الزہری نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے صالح بن کیسان نے حدیث بیان کی از ابن شہاب از سہل بن سعد الساعدی‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

میں نے دیکھا کہ مروان بن الحکم مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے‘ میں ان کے پاس گیا حتیٰ کہ میں ان کے پہلو میں بیٹھ گیا تو انہوں نے ہمیں خبر دی کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے ان کو خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو یہ آیت لکھوائی: جہاد سے بیٹھنے والے مسلمان اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے برابر نہیں ہیں‘ (النساء: ۹۵) انہوں نے بتایا کہ پھر آپ کے پاس حضرت ابن ام مکتوم آئے اور اس وقت آپ مجھے یہ آیت لکھوا رہے تھے‘ پس انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! اگر میں جہاد کی استطاعت رکھتا تو ضرور جہاد کرتا‘ اور وہ نابینا شخص تھے‘ تب اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل فرمائی‘ اور اس وقت آپ کی ران میری ران کے اوپر تھی‘ تو مجھے آپ کی ران اتنی بھاری لگی کہ لگتا تھا کہ میری ران چور چور ہو جائے گی (نزولِ وحی کے ثقل سے)‘ پھر آپ سے (نزولِ وحی کی) کیفیت دور ہو گئی تو اللہ عزوجل نے یہ الفاظ نازل فرمائے: سوا اصحابِ ضرر کے۔ (النساء: ۹۵)

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَبْدُ العَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، أَنَّهُ قَالَ: رَأَيْتُ مَرْوَان بْنَ الحَكَمِ جَالِسًا فِي المَسْجِدِ، فَأَقْبَلْتُ حَتَّى جَلَسْتُ إِلَى جَنْبِهِ، فَأَخْبَرَنَا أنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ أَخْبَرَهُ: أَنَّ رَسولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْلَى عَلَيْهِ: {لاَ يَسْتَوِي القَاعِدُونَ مِنَ المُؤْمِنِينَ} [النساء: 95] {وَالمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ} [النساء: 95] ، قَالَ: فَجَاءَهُ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ وَهُوَ يُمِلُّهَا عَلَيَّ، فَقال: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ أَسْتَطِيعُ الجِهَادَ لَجَاهَدْتُ - وَكَانَ رَجُلًا أَعْمَى - فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى عَلَى رَسُولِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَفَخِذُهُ عَلَى فَخِذِي، فَثَقُلَتْ عَلَيَّ حَتَّى خِفْتُ أَنَّ تَرضَ فخذي، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ، فَأَنْزَلَ اللّهُ عَزّ وَجَلَّ: {غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ} [النساء: 95]

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2832

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →