Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2831

حدیث نمبر 2831، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2831

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالولید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از ابی اسحاق‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت البراء رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

جب یہ آیت نازل ہوئی: جہاد سے بیٹھ رہنے والے مسلمان ان کے برابر نہیں ہیں (النساء: ۹۵) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو بلایا تو وہ ایک چوڑی ہڈی لے کر آئے اور اس آیت کو لکھا اور حضرت ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نے جب اپنے نابینا ہونے کی شکایت کی تو یہ آیت اس طرح نازل ہوئی: بلا ضرر جہاد سے بیٹھ رہنے والے مسلمان ان کے برابر نہیں ہیں۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ البَرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: لَمَّا نَزَلَتْ: {لاَ يَسْتَوِي القَاعِدُونَ} [النساء: 95] مِنَ المُؤْمِنِينَ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْدًا، فَجَاءَ بِكَتِفٍ فَكَتَبَهَا، وَشَكَا ابْنُ أُمِّ [ص:25] مَكْتُومٍ ضَرَارَتَهُ، فَنَزَلَتْ: {لاَ يَسْتَوِي القَاعِدُونَ مِنَ المُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ} [النساء: 95]

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2831

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →