حدیث نمبر 2822، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابوعوانہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالملک بن عمیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے عمرو بن میمون اودی سے سنا‘ انہوں نے بتایا کہ
حضرت سعد رضی اللہ عنہ اپنے بیٹوں کو ان کلمات کی اس طرح تعلیم دے رہے تھے‘ جس طرح معلم لڑکوں کو کتابت کی تعلیم دیتے ہیں‘ اور وہ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کلمات کے ساتھ نماز کے بعد پناہ طلب کرتے تھے: اے اللہ! میں بزدلی سے تیری پناہ میں آتا ہوں! اے اللہ! میں ارذل عمر کی طرف لوٹائے جانے سے تیری پناہ میں آتا ہوں! اے اللہ! میں دنیا کے فتنہ سے تیری پناہ میں آتا ہوں! اے اللہ! میں عذاب قبر سے تیری پناہ میں آتا ہوں! پھر میں نے مصعب کو یہ حدیث بیان کی تو انہوں نے تصدیق کی۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2822
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…