Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2823

حدیث نمبر 2823، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2823

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں معتمر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے اپنے والد سے سنا‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم (اس طرح) دعا کرتے تھے: اے اللہ! میں عجز سے‘ سستی سے‘ بزدلی سے اور بڑھاپے سے تیری پناہ میں آتا ہوں! اور میں زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں! اور میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ میں آتا ہوں!

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ العَجْزِ وَالكَسَلِ، وَالجُبْنِ وَالهَرَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ المَحْيَا وَالمَمَاتِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2823

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →