Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2821

حدیث نمبر 2821، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2821

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری‘ انہوں نے کہا: مجھے عمر بن محمد بن جبیر بن مطعم نے خبر دی کہ محمد بن جبیر نے کہا کہ مجھے حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ

جس وقت وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۂ حنین سے واپس جا رہے تھے اور آپ کے ساتھ (اور بہت) لوگ تھے تو کچھ (اعرابی) لوگ آپ سے سوال کرتے ہوئے لپٹ گئے‘ حتیٰ کہ آپ ایک ببول کے درخت کے ساتھ لگ گئے اور آپ کی چادر (ببول کے کانٹوں میں) اُلجھ گئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہر گئے اور فرمایا: مجھے میری چادر (نکال) دو‘ اور فرمایا: اگر میرے پاس اس درخت کے کانٹوں کے برابر بھی اونٹ ہوتے تو میں تم میں تقسیم کر دیتا‘ تم مجھے بخیل پاؤ گے نہ جھوٹا نہ بزدل۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: أَخْبَرنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطعم، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جُبَيْرٍ، قَالَ: أَخْبرَني جُبَيْرُ بْنُ مُطْعِمٍ: أَنَّهُ بَيْنَمَا هوَ يَسيرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ النَّاسُ مَقْفَلَهُ مِنْ حنَين، فَعَلِقَهُ النَّاسُ يَسْأَلُونَهُ حَتَّى اضْطَرُّوه إِلَى سَمُرَةٍ، فَخَطِفَتْ رِدَاءَهُ، فوَقَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم، فَقَالَ: أَعْطُونِي رِدَائِي، لَوْ كَانَ لِي عَدَدُ هَذِهِ العِضَاهِ نَعَمًا لَقَسَمْتُهُ بَيْنَكُمْ، ثُمَّ لاَ تَجِدُونِي بَخِيلًا، وَلاَ كَذُوبًا، وَلاَ جَبَانًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2821

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →