حدیث نمبر 2820، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن عبدالملک بن واقد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی از ثابت از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ حسین تھے اور سب سے زیادہ بہادر تھے‘ اور سب سے زیادہ سخی تھے‘ (ایک رات) تمام اہل مدینہ خوف زدہ تھے (ایک آواز سنائی دی تھی اور سب اس کی طرف بڑھ رہے تھے) اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک گھوڑے پر سوار سب سے آگے تھے‘ آپ نے فرمایا: ہم نے اس گھوڑے کو سمندر کی طرح (تیز رو) پایا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2820
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…