حدیث نمبر 2819، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
اور لیث نے کہا: مجھے جعفر بن ربیعہ نے حدیث بیان کی از عبدالرحمٰن بن ہرمز‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
حضرت سلیمان بن داؤد علیہما السلام نے کہا: آج رات میں ضرور ایک سو یا ننانوے بیویوں سے جماع کروں گا‘ ان سب سے ایک شہ سوار پیدا ہو گا جو اللہ کی راہ میں جہاد کرے گا‘ ان کے صاحب نے کہا: آپ ان شاء اللہ کہیے‘ تو انہوں نے ان شاء اللہ نہیں کہا تو ان بیویوں میں سے ایک کے سوا کوئی بیوی حاملہ نہیں ہوئی اور اس سے بھی آدھا بچہ پیدا ہوا' اور اس ذات کی قسم (سیدنا) محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جان جس کے قبضہ و قدرت میں ہے! اگر وہ ان شاء اللہ کہہ دیتے تو وہ تمام شہ سوار (پیدا ہوتے) اور اللہ کی راہ میں جہاد کرتے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2819
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…