Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2817

حدیث نمبر 2817، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2817

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن بشار نے حدیث بیان کی‘ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں غندر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے قتادہ سے سنا‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

سوائے شہید کے کوئی بھی جنت میں داخل ہونے والا شخص یہ تمنا نہیں کرے گا کہ وہ دنیا میں واپس جائے خواہ اس کو روئے زمین کی (تمام) چیزیں مل جائیں‘ شہید یہ تمنا کرے گا کہ وہ دنیا میں لوٹ جائے‘ پس اس کو دس مرتبہ شہید کیا جائے کیونکہ وہ عزت اور کرامت دیکھے گا۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَال: سَمِعْتُ قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا أَحَدٌ يَدْخُلُ الجَنَّةَ يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدّنْيا، وَلَهُ مَا عَلَى الأَرْضِ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا الشَّهِيدُ، يَتَمَنَّى أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدُّنْيا، فَيُقْتَلَ عَشْرَ مَرَّاتٍ لِمَا يَرَى مِنَ الكَرَامَةِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2817

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →