حدیث نمبر 2816، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں صدقۃ بن الفضل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن عیینہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: میں نے محمد بن المنکدر سے سنا‘ وہ کہتے ہیں: انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
میرے باپ (کی لاش) کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا‘ اس حال میں کہ ان کو مثلہ کر دیا گیا تھا (یعنی ان کے اعضاء کاٹ دیئے گئے تھے) اور ان کو آپ کے سامنے رکھ دیا گیا‘ سو میں ان کے چہرے سے کپڑا ہٹانے لگا تو مجھ کو میری قوم کے افراد نے منع کیا‘ پھر آپ نے کسی رونے اور چلانے والی کی آواز سنی تو آپ کو بتایا گیا کہ یہ عمرو کی بیٹی یا عمرو کی بہن ہے‘ آپ نے فرمایا: تم کیوں روتی ہے؟ یا فرمایا: تم مت روؤ‘ اس پر فرشتے اپنے پروں سے مسلسل سایہ کیے ہوئے ہیں۔ راوی کہتا ہے: میں نے صدقۃ سے پوچھا: کیا حدیث میں یہ الفاظ ہیں: حتیٰ کہ ان (کی لاش) کو اٹھا لیا گیا؟ صدقۃ نے کہا: بسا اوقات یہ الفاظ حدیث میں ہیں۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2816
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…