امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از عبداللہ از عمرو‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ
غزوۂ اُحد کے دن صبح لوگوں نے شراب پی‘ پھر وہ شہید کر دیئے گئے‘ سفیان سے کہا گیا: کیا اس دن کے آخر میں؟ (کیا وہ اس دن کے آخر میں شہید کر دیئے گئے تھے؟) سفیان نے کہا: یہ اس حدیث میں مذکور نہیں ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2815