Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2814

حدیث نمبر 2814، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2814

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسماعیل بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے امام مالک نے حدیث بیان کی از اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیس روز تک صبح کی نماز میں ان لوگوں کے خلاف دعا کی جنہوں نے بیر معونہ میں (ستر قاریوں کو) شہید کر دیا تھا‘ رعل‘ ذکوان اور عصیہ پر جنہوں نے اللہ اور رسول کی نافرمانی کی تھی‘ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بتایا: جو لوگ بیر معونہ میں شہید کر دیئے گئے تھے‘ ان کے متعلق قرآن نازل ہوا‘ جس کی ہم قراءت کرتے تھے‘ پھر اس کے بعد اس کو منسوخ کر دیا گیا‘ وہ آیت یہ تھی: (ترجمہ) ہماری قوم کو (ہماری طرف سے) یہ پیغام پہنچا دو کہ ہم نے اپنے رب سے ملاقات کر لی‘ سو وہ ہم سے راضی ہو گیا اور ہم اس سے راضی ہو گئے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الَّذِينَ قَتَلُوا أَصْحَابَ بِئْرِ مَعُونَةَ ثَلاَثِينَ غَدَاةً، عَلَى رِعْلٍ، وَذَكْوَانَ، وَعُصَيَّةَ عَصَتِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ أَنَسٌ: أُنْزِلَ فِي الَّذِينَ قُتِلُوا بِبِئْرِ مَعُونَةَ قُرْآنٌ قَرَأْنَاهُ، ثُمَّ نُسِخَ بَعْدُ بَلِّغُوا قَوْمَنَا أَنْ قَدْ لَقِينَا رَبَّنَا، فَرَضِيَ عَنَّا وَرَضِينَا عَنْهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2814

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →