Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2813

حدیث نمبر 2813، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2813

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدۃ نے خبر دی از ہشام بن عروۃ از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ

جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ خندق سے لوٹے اور آپ نے ہتھیار اتار کر غسل کیا تو آپ کے پاس حضرت جبریل اس حال میں آئے کہ (گویا) ان کے سر پر غبار نے پٹی باندھی ہوئی تھی‘ پس انہوں نے کہا: آپ نے ہتھیار اتار دیئے‘ پس اللہ کی قسم! میں نے (ابھی تک) ہتھیار نہیں اتارے‘ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کہاں (چلنا ہے)؟ حضرت جبریل نے کہا: اس طرف! اور بنو قریظہ کی طرف اشارہ کیا‘ حضرت عائشہ نے بیان کیا کہ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف روانہ ہوئے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا رَجَعَ يَوْمَ الخَنْدَقِ وَوَضع السِّلاَحَ، وَاغْتَسَلَ فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ وَقَدْ عَصَبَ رَأْسَهُ الغُبَارُ، فَقَالَ: وَضَعْتَ السِّلاَحَ فَوَاللَّهِ مَا وَضَعْتُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَأَيْنَ قَالَ، هَا هُنَا، وَأَوْمَأَ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ، قَالَتْ: فَخَرَجَ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2813

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →