حدیث نمبر 2812، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابراہیم بن موسیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالوہاب نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں خالد نے حدیث بیان کی از عکرمہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘
انہوں نے عکرمہ سے اور علی بن عبداللہ سے کہا: تم دونوں حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ اور ان سے ان کی (روایت کردہ) حدیث سنو‘ پس ہم دونوں ان کے پاس گئے اور وہ اور ان کے بھائی اپنے باغ میں پانی دے رہے تھے‘ جب انہوں نے ہم کو دیکھا تو انہوں نے چادر اوڑھی اور اکڑوں بیٹھ گئے‘ پس انہوں نے بیان کیا کہ ہم مسجد سے ایک ایک اینٹ اٹھا کر لا رہے تھے اور حضرت عمار رضی اللہ عنہ دو' دو اینٹیں اٹھا کر لا رہے تھے‘ پس نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے اور ان کے سر سے غبار کو صاف کیا اور فرمایا: عمار کے لیے افسوس ہے کہ اس کو ایک باغی گروہ قتل کرے گا‘ عمار ان کو اللہ کی طرف بلائیں گے اور وہ ان کو دوزخ کی طرف بلائیں گے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2812
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…