حدیث نمبر 2809، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن عبداللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں حسین بن محمد ابو احمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شیبان نے حدیث بیان کی از قتادہ‘ انہوں نے کہا: ہمیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ
الربیع بنت البراء کی ماں‘ اور وہ حارثہ بن سراقہ کی ماں ہیں‘ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں‘ پس انہوں نے کہا: اے نبی اللہ! کیا آپ مجھے حارثہ کے بارے میں نہیں بتائیں گے‘ اور حارثہ جنگ بدر میں شہید کر دیئے گئے تھے‘ ان کو کسی نامعلوم جگہ سے تیر آ کر لگا تھا‘ (ان کی ماں نے کہا:) اگر وہ جنت میں ہے تو میں اس پر صبر کر لیا اور اگر اس کے سوا کوئی بات ہے تو میں اس کے اوپر خوب رونے کی کوشش کروں گی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا: اے اُمّ حارثہ! جنت میں تو متعدد جنتیں ہیں اور بے شک تمہارا بیٹا تو فردوسِ اعلیٰ (سب سے بلند جنت) میں پہنچ گیا ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2809
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…