حدیث نمبر 2808، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن عبدالرحیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شبابہ بن سوار الفزاری نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اسرائیل نے حدیث بیان کی از ابی اسحاق‘ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت البراء رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ایسا شخص آیا جس نے لوہے کا خود پہن رکھا تھا‘ اس نے پوچھا: یا رسول اللہ! میں قتال کروں یا اسلام قبول کروں؟ آپ نے فرمایا: اسلام لاؤ‘ پھر قتال کرو‘ پس وہ اسلام لایا‘ پھر اس نے قتال کیا‘ پس وہ شہید ہو گیا‘ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے عمل کم کیا اور اس کو اجر زیادہ دیا گیا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2808
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…