امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری‘ انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے میرے بھائی نے حدیث بیان کی از سلیمان‘ مجھے گمان ہے از محمد بن ابی عتیق از ابن شہاب از خارجہ بن زید کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
جب میں نے قرآن مجید کے مختلف نسخے نقل کیے تو میں نے سورۂ احزاب کی وہ آیت گم پائی‘ جس کو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پڑھتے ہوئے سنتا تھا‘ میں نے وہ آیت صرف حضرت خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس پائی‘ جن کی شہادت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مردوں کی شہادت کے برابر قرار دیا تھا‘ وہ آیت یہ ہے: (ترجمہ) بعض ایسے (باہمت) مرد ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو پورا کر دیا۔ (الاحزاب: ۲۳)
Reference: Sahih Al Bukhari 2807