Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2806

حدیث نمبر 2806، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2806

اور حمید الطویل نے کہا: بے شک ان کی بہن جن کا نام الربیع تھا‘ انہوں نے ایک عورت کے سامنے کے دانت توڑ دیئے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کا قصاص لینے کا حکم دیا‘ تب حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا: یارسول اللہ! اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے! اس کے دانت نہیں توڑے جائیں گے‘ پھر وہ لوگ دیت لینے پر راضی ہو گئے اور انہوں نے قصاص (کا مطالبہ) چھوڑ دیا‘ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ کے بعض بندے ایسے ہیں اگر وہ اللہ کے اوپر قسم کھا لیں (کہ اللہ ایسا کرے گا) تو اللہ ان کی قسم پوری کر دیتا ہے۔

Arabic Matn
وَقَالَ إِنَّ أُخْتَهُ وَهِيَ تُسَمَّى الرُّبَيِّعَ كَسَرَتْ ثَنِيَّةَ امْرَأة، فأمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالقِصَاصِ، فَقَالَ أَنَسٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالحَقِّ لاَ تُكْسَرُ ثنِيّتُهَا، فَرَضُوا بِالأَرْشِ، وَتَرَكُوا القِصَاصَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ مَنْ لَوْ أقْسمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2806

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →