Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2805

حدیث نمبر 2805، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2805

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن سعید الخزاعی نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبدالاعلیٰ نے حدیث بیان کی از حمید‘ انہوں نے کہا کہ میں نے انس سے سوال کیا‘ (ح) انہوں نے کہا کہ ہمیں عمرو بن زرارۃ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں زیاد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے حمید طویل نے حدیث بیان کی از حضرت انس رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ

میرے چچا حضرت انس بن نضر رضی اللہ عنہ ایک جہاد (غزوہ بدر) میں حاضر نہ ہو سکے تھے‘ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: آپ نے مشرکین سے جو پہلا قتال کیا ہے میں اس قتال میں نہیں تھا‘ اب اگر اللہ نے مجھے مشرکین کے خلاف قتال میں حاضری کا موقع دیا تو اللہ دیکھ لے گا میں کس طرح قتال کرتا ہوں! پھر جنگ اُحد کا دن آیا اور مسلمان پیچھے ہٹ گئے تو حضرت انس بن نضر نے کہا: اے اللہ! ان لوگوں نے یعنی ان کے اصحاب نے جو کچھ کیا ہے‘ میں اس سے معذرت کرتا ہوں اور جو کچھ ان مشرکین نے کیا ہے اس سے بیزار ہوں‘ پھر جب وہ آگے بڑھے تو ان کا حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ سے سامنا ہوا تو انہوں نے کہا: اے سعد بن معاذ! وہ جنت ہے‘ اور النضر کے رب کی قسم! مجھے اُحد کے پاس سے اس کی خوشبو آ رہی ہے‘ حضرت سعد بن معاذ نے کہا: یارسول اللہ! جو کچھ انہوں نے کر دکھایا وہ میں نہیں کر سکتا تھا‘ حضرت انس نے کہا: ہم نے ان کے جسم پر اسی (۸۰) سے زیادہ تلواروں کے ضرب کے نشانات اور نیزوں کے گھونپنے کے اور تیروں کے لگنے کے نشانات دیکھے اور ہم نے دیکھا کہ وہ شہید کر دیئے گئے تھے اور مشرکین نے ان کو مثلہ کر دیا تھا (ان کے اعضاء کاٹ ڈالے تھے) اور ان کی بہن کے سوا ان کو کسی نے نہیں پہچانا تھا اور انہوں نے بھی ان کو انگلیوں کے پوروں سے پہچانا تھا‘ اور ہم یہ گمان کرتے تھے کہ یہ آیت ان کے اور ان کے مشابہ مؤمنوں کے متعلق نازل ہوئی ہے: بعض ایسے (باہمت) مرد ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو پورا کر دیا۔ (الاحزاب: ۲۳) آخر آیت تک قراءت کریں۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الخُزَاعِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى، عَنْ حُمَيْدٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسًا قَالَ: ح وحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، حَدَّثَنَا زِيَادٌ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: غَابَ عَمِّي أَنَسُ بْنُ النَّضْرِ عَنْ قِتَالِ بَدْرٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ غِبْتُ عَنْ أَوَّلِ قِتَالٍ قَاتَلْتَ المُشْرِكِينَ، لَئِنِ اللَّهُ أَشْهَدَنِي قِتَالَ المُشْرِكِينَ لَيَرَيَنَّ اللَّهُ مَا أَصْنَعُ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ، وَانْكَشَفَ المُسْلِمُونَ، قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعْتَذِرُ إِلَيْكَ مِمَّا صَنَعَ هَؤُلاَءِ - يَعْنِي أَصْحَابَهُ - وَأَبْرَأُ إِلَيْكَ مِمَّا صَنَعَ هَؤُلاَءِ، - يَعْنِي المُشْرِكِينَ - ثُمَّ تَقَدَّمَ، فَاسْتَقْبَلَهُ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ، فَقَالَ: يَا سَعْدُ بْنَ مُعَاذٍ، الجَنَّةَ وَرَبِّ النَّضْرِ إِنِّي أَجِد رِيحَهَا مِنْ دُونِ أُحُدٍ، قَالَ سَعْدٌ: فَمَا اسْتَطَعْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا صَنَعَ، قَالَ أَنَسٌ: فَوَجَدْنَا بِهِ بِضْعًا وَثَمَانِينَ ضَرْبَةً بِالسَّيْفِ أَوْ طَعْنَةً بِرُمْحٍ، أَوْ رَميَةً بِسَهْمٍ وَوَجَدْنَاهُ قَدْ قُتِلَ وَقَدْ مثَل بِهِ المُشْرِكُونَ، فَمَا عَرَفَهُ أَحَدٌ إِلَّا أُخْتُهُ بِبَنَانِهِ قَالَ أَنَسٌ: كُنَّا نُرَى أَوْ نَظُنُّ أَنَّ هَذِهِ الآيَةَ نَزَلَتْ فِيهِ وفِي أَشْبَاهِهِ: {مِنَ المُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ} [الأحزاب: 23] إِلَى آخِرِ الآيَةِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2805

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →