Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2798

حدیث نمبر 2798، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2798

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یوسف بن یعقوب الصفار نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل بن علیہ نے حدیث بیان کی از ایوب از حمید بن ہلال از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا‘ پس فرمایا: زید (بن ثابت) نے جھنڈا لیا‘ پس وہ شہید ہو گئے‘ پھر جعفر (بن ابی طالب) نے جھنڈا لیا‘ پس وہ شہید ہو گئے‘ پھر عبداللہ بن رواحہ نے جھنڈا لیا‘ پس وہ شہید ہو گئے‘ پھر بغیر کسی کے حکم کے خالد بن ولید نے جھنڈا لیا تو ان کے لیے فتح ہو گئی اور ہمیں اس کی خوشی نہیں ہے کہ جو لوگ شہید ہوئے وہ ہمارے پاس زندہ رہے۔ ایوب نے کہا: یا آپ نے فرمایا: انہیں اس کی کوئی خوشی نہیں ہے کہ وہ ہمارے پاس زندہ ہوتے اور آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو رہے تھے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الصَّفَّارُ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: خَطَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم فَقَالَ: أَخَذَ الرَّايَةَ زَيْدٌ فَأُصِيبَ، ثُمَّ أَخَذَهَا جَعْفَرٌ فَأُصِيبَ، ثُمَّ أَخَذَها عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ فَأُصِيبَ، ثُمَّ أَخذَهَا خَالِدُ بْنُ الوَلِيدِ عَنْ غَيْرِ إِمْرَةٍ فَفُتِحَ لَهُ، وَقَالَ: مَا يَسُرُّنَا أَنَّهُمْ عِندَنَا [ص:18] قَالَ أَيُّوبُ أَوْ قَالَ: مَا يَسُرُّهُمْ أَنَّهُمْ عِنْدَنَا وَعَيْنَاهُ تَذرفانِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2798

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →