حدیث نمبر 2797، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری‘ انہوں نے کہا: مجھے سعید بن المسیب نے خبر دی کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ
اس ذات کی قسم جس کے قبضہ وقدرت میں میری جان ہے! اگر ایسا نہ ہوتا کہ مسلمان مردوں کے دل اس سے آزردہ ہوتے ہیں کہ میں ان کو چھوڑ کر جہاد کے لیے چلا جاؤں اور مجھے اتنی سواریاں میسر نہیں ہیں کہ میں ان (سب) کو (اپنے ساتھ جہاد پر لے جانے کے لیے) سوار کروں تو میں کسی جہاد پر جانے والے لشکر کے ساتھ جانے سے نہ رکتا اور اس ذات کی قسم جس کے قبضہ وقدرت میں میری جان ہے! میری ضرور یہ تمنا ہے کہ میں اللہ کی راہ میں شہید کیا جاؤں‘ پھر زندہ کیا جاؤں‘ پھر شہید کیا جاؤں‘ پھر زندہ کیا جاؤں‘ پھر شہید کیا جاؤں‘ پھر زندہ کیا جاؤں‘ پھر شہید کیا جاؤں۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2797
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: ث…
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْصُور…
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ ع…
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ، قَا…