Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2799

حدیث نمبر 2799، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Citation

Sahih Al Bukhari 2799

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے لیث نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از محمد بن یحییٰ بن حبان از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ از خالۂ خود از حضرت ام حرام بنت ملحان رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ

ایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے قریب سو گئے‘ پھر آپ مسکراتے ہوئے بیدار ہوئے‘ میں نے پوچھا: آپ کو کس چیز نے ہنسایا ہے؟ آپ نے فرمایا: میری امت کے کچھ لوگ مجھ پر اس حال میں پیش کیے گئے کہ وہ اس سبز سمندر پر سفر کر رہے تھے (وہ اس طرح بیٹھے ہوئے تھے) جس طرح بادشاہ تختوں پر بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں‘ حضرت ام حرام نے کہا: پس آپ اللہ سے دعا کیجئے کہ اللہ مجھے ان میں سے کر دے‘ سو آپ نے ان کے لیے دعا کی‘ پھر آپ دوسری بار سو گئے‘ پھر آپ نے اسی طرح کیا‘ حضرت ام حرام نے پھر پہلی بار کی طرح پوچھا‘ آپ نے پھر اسی طرح جواب دیا‘ پس حضرت ام حرام نے کہا: آپ دعا کریں کہ اللہ مجھے ان میں کر دے‘ آپ نے فرمایا: تم پہلوں میں سے ہو‘ پس وہ اپنے شوہر حضرت عبادہ بن الصامت رضی اللہ عنہ کے ساتھ جہاد کرتے ہوئے نکلیں‘ جب مسلمانوں نے پہلی بار حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ سمندری سفر کیا‘ جب وہ اپنے غزوہ سے واپس لوٹے تو وہ شام میں اترے‘ حضرت ام حرام کے قریب ان کی سواری لائی گئی تاکہ وہ اس پر سوار ہوں‘ اس سواری نے ان کو گرا دیا‘ پس وہ فوت ہو گئیں۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ خَالَتِهِ أُمِّ حَرامٍ بِنْتِ مِلْحَانَ، قَالَتْ: نَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا قَرِيبًا مِنِّي، ثُمَّ اسْتَيْقَظَ يَتَبَسَّمُ، فَقُلْتُ: ما أَضْحَكَكَ؟ قَالَ: أُنَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَيَّ يَرْكَبُونَ هَذَا البَحْرَ الأَخْضَرَ كَالْمُلُوكِ عَلَى الأَسِرَّةِ قَالَتْ: فَادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ فَدَعَا لَهَا، ثُمَّ نَامَ الثَّانِيَةَ، فَفَعَلَ مِثْلَهَا، فَقَالَتْ مِثْلَ قَوْلِهَا، فَأَجَابَهَا مِثْلَهَا فَقَالَتْ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ: أَنْتِ مِنَ الأَوَّلِينَ، فَخَرَجَتْ مَعَ زَوْجِها عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ غَازِيًا أَوَّلَ مَا رَكِبَ المُسْلِمُونَ البَحْرَ مَعَ مُعَاوِيَةَ، فَلَمَّا انْصَرَفُوا مِنْ غَزْوِهِمْ قَافِلِينَ، فَنَزَلُوا الشَّأْمَ، فَقُرِّبَتْ إِلَيْهَا دَابَّة لِتَرْكَبَهَا، فَصَرَعَتْهَا، فَمَاتَتْ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2799

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →