Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2795

حدیث نمبر 2795، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Citation

Sahih Al Bukhari 2795

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں معاویہ بن عمرو نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابواسحاق نے حدیث بیان کی از حمید‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا‘ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

اللہ کا ہر وہ بندہ جو فوت ہو اور اللہ کے پاس اس کی نیکیاں (جمع ہوں) وہ دنیا میں واپس آنے سے خوش نہیں ہو گا خواہ اس کو دنیا اور مافیہا مل جائے‘ ماسوا شہید کے جب وہ شہادت کی فضیلت دیکھے گا‘ پس وہ اس سے خوش ہو گا کہ وہ دنیا میں واپس جائے اور ایک بار پھر اللہ کی راہ میں شہید کیا جائے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، حَدثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ حُمَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَال: مَا مِنْ عَبْدٍ يَمُوتُ، لَهُ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ، يَسُرُّهُ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدُّنْيَا، وَأَنَّ لَهُ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، إِلَّا الشَّهِيدَ لِمَا يَرَى مِنْ فَضْلِ الشَّهَادَةِ، فَإِنَّهُ يَسُرُّهُ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الدُّنْيَا، فَيُقتَل مَرَّةً أُخْرَى

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2795

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →