امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قبیصہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از ابی حازم از حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
دن کے آخر حصہ میں اور دن کے اوّل حصہ میں اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) جانا دنیا اور مافیہا سے افضل ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2794