Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2793

حدیث نمبر 2793، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2793

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابراہیم بن المنذر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں محمد بن فلیح نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے حدیث بیان کی از ہلال بن علی از عبدالرحمن بن ابی عمرۃ از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جنت میں کمان کی قاب جتنی جگہ ضرور ان جگہوں سے بہتر ہے جہاں سورج طلوع ہوتا ہے اور غروب ہوتا ہے‘ اور فرمایا: دن کے اوّل حصہ یا دن کے آخر حصہ میں اللہ کی راہ میں جانا‘ ان جگہوں سے بہتر ہے جہاں سورج طلوع ہوتا ہے یا سورج غروب ہوتا ہے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ المُنْذِرِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، قَال: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ هِلاَلِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَقَابُ قَوْسٍ فِي الجَنَّةِ، خَيْرٌ مِمَّا تَطْلُعُ عَلَيهِ الشَّمْسُ وَتَغْرُبُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2793

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →