Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2790

حدیث نمبر 2790، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Citation

Sahih Al Bukhari 2790

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن صالح نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں فلیح نے حدیث بیان کی از ہلال بن علی از عطاء بن یسار از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جو شخص اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لایا اور اس نے نماز قائم کی اور رمضان کے روزے رکھے‘ تو (ازراہ کرم) اللہ پر یہ حق ہے کہ اس کو جنت میں داخل کر دے‘ خواہ وہ اللہ کی راہ میں جہاد کرے یا اس زمین میں بیٹھا رہے جس میں اس کی ولادت ہوئی ہے‘ تو صحابہ نے کہا: یارسول اللہ! تو کیا ہم لوگوں کو اس کی بشارت نہ دے دیں؟ آپ نے فرمایا: جنت میں سو درجے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کے لیے پیدا کیا ہے‘ اور دو درجوں میں اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین میں ہے‘ پس جب تم اللہ سے سوال کرو تو اس سے الفردوس کا سوال کرو‘ کیونکہ وہ جنت کے درمیان میں ہے اور سب سے بلند جنت ہے۔ راوی کہتا ہے کہ میرا گمان ہے کہ آپ نے فرمایا: اس کے اوپر رحمن کا عرش ہے‘ جس سے جنت کے دریا نکلتے ہیں‘

اور محمد بن فلیح نے اپنے والد سے روایت کی: اور اس کے اوپر رحمٰن کا عرش ہے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ، عَنْ هِلاَلِ بْنِ عَلِيٍّ، عنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَبِرَسُولِهِ، وَأَقَامَ الصَّلاَةَ، وَصَامَ رَمَضَانَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُدْخِلَهُ الجَنَّةَ، جَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ جَلَسَ فِي أَرْضِهِ الَّتِي وُلِدَ فِيهَا، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَلاَ نُبَشِّرُ النَّاسَ؟ قَالَ: إِنَّ فِي الجَنَّةِ مِائَةَ دَرَجَةٍ، أَعَدَّهَا اللَّهُ لِلْمُجَاهِدِينَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، مَا بَيْنَ الدَّرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالأَرْضِ، فَإِذَا سَأَلْتُمُ اللَّهَ، فَاسْأَلُوهُ الفِرْدَوْسَ، فَإِنَّهُ أَوْسَطُ الجَنَّةِ وَأعْلَى الجَنَّةِ - أُرَاهُ - فَوْقَهُ عَرْشُ الرَّحْمَنِ، وَمِنْهُ تَفَجَّرُ أَنْهَارُ الجَنَّةِ قال مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ: وَفَوْقهُ عرْشُ الرَّحْمَنِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2790

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →