امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں جریر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابورجاء نے حدیث بیان کی از سمرہ‘ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
میں نے آج رات دو مردوں کو دیکھا وہ میرے پاس آئے‘ پس ان دونوں نے مجھے ایک درخت پر چڑھایا‘ پس انہوں نے مجھے ایک گھر میں داخل کیا جو بہت حسین تھا اور بہت افضل تھا‘ میں نے اس سے پہلے اس سے زیادہ حسین گھر کبھی نہیں دیکھا‘ انہوں نے کہا: یہ گھر شہداء کا گھر ہے۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2791