Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2789

حدیث نمبر 2789، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sahih Al Bukhari 2789

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی از امام مالک از اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ‘ انہوں نے سنا کہ حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حرام بنت ملحان کے پاس جایا کرتے تھے‘ وہ آپ کو طعام پیش کرتی تھیں اور حضرت ام حرام' حضرت عبادہ بن الصامت رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں‘ پس ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس گئے تو انہوں نے آپ کو کھانا کھلایا اور وہ آپ کے سر سے جوئیں نکالنے لگیں‘ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے‘ پھر آپ ہنستے ہوئے بیدار ہوئے‘ حضرت ام حرام بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: یارسول اللہ! آپ کو کیا بات ہنسا رہی ہے؟ آپ نے فرمایا: میری امت کے کچھ لوگ مجھے پیش کیے گئے جو اللہ کی راہ میں اس طرح جہاد کر رہے تھے کہ وہ سمندر کے وسط میں تختوں پر اس طرح بیٹھے ہوئے تھے جس طرح بادشاہ تختوں پر بیٹھے ہوتے ہیں یا ان کی مثال ان بادشاہوں کی طرح تھی جو تختوں پر بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں‘ اس میں اسحاق کو شک ہے‘ حضرت ام حرام نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا: یارسول اللہ! آپ دعا فرمائیے کہ اللہ مجھے ان مجاہدین میں سے کر دے‘ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے دعا کی‘ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر رکھ دیا (اور سو گئے) پھر آپ (دوبارہ) ہنستے ہوئے بیدار ہوئے‘ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کس بات پر ہنس رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا: میری امت کے کچھ لوگ میرے سامنے اس طرح پیش کیے گئے کہ وہ اللہ کی راہ میں جہاد کر رہے ہیں‘ جس طرح آپ نے پہلی بار فرمایا تھا‘ حضرت ام حرام بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: یارسول اللہ! آپ اللہ سے دعا کیجئے کہ اللہ مجھے ان مجاہدین میں سے کر دے‘ آپ نے فرمایا: تم پہلے مجاہدین میں سے ہو‘ پس وہ حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما کے زمانہ میں سمندری سفر پر روانہ ہوئیں‘ پھر جب (واپسی میں) وہ سمندر سے باہر آئیں تو ان کی سواری نے ان کو نیچے گرا دیا‘ پس وہ جاں بحق ہو گئیں۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُول: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْخُلُ عَلَى أُمِّ حَرَامٍ بِنْتِ مِلْحان فَتُطْعِمُهُ - وَكَانَتْ أُمُّ حَرَامٍ تَحْتَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ - فَدَخَلَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَطْعَمتْهُ وَجَعَلَتْ تَفْلِي رَأْسَهُ، فَنَامَ رَسولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ اسْتيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ، قَالَتْ: فَقُلْتُ: وَمَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَيَّ غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ، يَرْكَبُونَ ثَبَجَ هَذَا البَحْرِ مُلُوكًا عَلَى الأَسِرَّةِ، أَوْ: مِثْلَ المُلُوكِ عَلَى الأَسِرَّةِ ، شَكَّ إِسْحَاقُ، قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهمْ، فَدَعَا لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ وَضَعَ رَأْسَهُ، ثم اسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ، فَقُلْتُ: وَما يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عُرِضُوا عَلَيَّ غُزَاةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ - كَمَا قَالَ فِي الأَوَّلِ - قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ: أَنْتِ مِنَ الأَوَّلِينَ، فَرَكِبَتِ البَحْرَ فِي زَمَانِ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، فَصُرِعَتْ عَنْ دَابَّتِهَا حِينَ خَرَجَتْ مِنَ البَحْرِ، فَهَلَكَتْ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2789

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →