امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری‘ انہوں نے کہا: مجھے سعید بن المسیب نے خبر دی کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ
اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی مثال اور اللہ ہی زیادہ جاننے والا ہے کہ اس کی راہ میں کون جہاد کرتا ہے (تو اس کی مثال) اس شخص کی طرح ہے جو روزہ رکھتا ہو اور (رات کو نماز میں) قیام کرتا ہو‘ اور اللہ (ازراہ کرم) اس کی راہ میں جہاد کرنے والے کے لیے اس کا ضامن ہو گیا ہے کہ اس کو وفات دے کر اس کو جنت میں داخل کر دے گا یا اس کو زندہ سلامت اجر اور مال غنیمت کے ساتھ لوٹائے گا۔
Reference: Sahih Al Bukhari 2787