Hadith in this chapter(307 hadith)

صحیح بخاری 2786

حدیث نمبر 2786، صحیح بخاری — جہاد اور سیر کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Citation

Sahih Al Bukhari 2786

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری‘ انہوں نے کہا: مجھے عطاء بن یزید لیثی نے حدیث بیان کی کہ ان کو حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

(آپ سے) پوچھا گیا: یارسول اللہ! لوگوں میں سب سے زیادہ کون افضل ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ مؤمن جو اللہ کی راہ میں اپنی جان اور مال سے جہاد کرتا ہے‘ لوگوں نے پوچھا: پھر کون ہے؟ آپ نے فرمایا: وہ مؤمن جو پہاڑ کی گھاٹیوں میں سے کسی گھاٹی میں رہے‘ اللہ سے ڈرتا رہے اور اپنے شر سے لوگوں کو محفوظ رکھے۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ـ رضى الله عنه ـ حَدَّثَهُ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَىُّ النَّاسِ أَفْضَلُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ مُؤْمِنٌ يُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ ‏"‏‏.‏ قَالُوا ثُمَّ مَنْ قَالَ ‏"‏ مُؤْمِنٌ فِي شِعْبٍ مِنَ الشِّعَابِ يَتَّقِي اللَّهَ، وَيَدَعُ النَّاسَ مِنْ شَرِّهِ ‏"‏‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2786

More Hadiths in Chapter 56

View all in chapter →