صحیح بخاری 2509

حدیث نمبر 2509، صحیح بخاری — گِروی میں چیزوں کے رکھنے کا بیان

Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2509

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں عبدالواحد نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں الاعمش نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہم نے ابراہیم کے پاس رہن کا اور قرض کی ضمانت کا ذکر کیا تو ابراہیم نے کہا: ہمیں اسود نے حدیث بیان کی از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک یہودی سے مدت معین کے ادھار پر طعام خریدا اور اپنی زرہ گروی رکھ دی۔

Arabic Matn
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَاحِدِ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، قَالَ: تَذَاكَرْنَا عِنْدَ إِبْرَاهِيمَ الرَّهْنَ وَالقَبِيلَ فِي السَّلَفِ، فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ، حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم اشْتَرَى مِنْ يَهُودِيٍّ طَعَامًا إِلَى أَجَلٍ، وَرَهَنَهُ دِرْعَهُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2509

More Hadiths in Chapter 48

View all in chapter →